16 اپریل 2013
وقت اشاعت: 9:4
جعلی ڈگری کیس :ن لیگ کے سابق ایم پی اے مدثرقیوم پر فردجرم عائد
جیو نیوز - گوجرانوالہ…جعلی ڈگری کیس میں ن لیگ کے سابق ایم پی اے مدثرقیوم کیخلاف فردجرم عائد کر دی گئی ،سیشن جج کی عدالت نے مدثرقیوم پرفرد جرم عائد کی ۔عدالت نے مدثرقیوم کے خلاف 22 اپریل کو شہادت طلب کر تے ہو ئے مدثر قیوم کی جعلی ڈگری کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔