16 اپریل 2013
وقت اشاعت: 14:55
ابو ظہبی کی عدالت نے توقیرصادق کی ضمانت منظورکرلی
جیو نیوز - دبئی… ابو ظہبی کی عدالت نے اوگراکیس کے مرکزی ملزم توقیرصادق کی ضمانت منظورکرلی ہے اوروہ جیل سے رہاہوگئے ہیں، انہیں کیس کی آئندہ سماعت پرپیش ہونیکاحکم دیاگیاہے۔ ابو ظہبی کی عدالت نے سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کو شخصی ضمانت پر رہا کرتے ہوئے 20 مئی کو دوبارہ عدالت طلب کرتے ہوئے یہ حکم بھی دیاہے کہ وہ اس سے پہلے ابوظہبی نہیں چھوڑسکتے اورکہیں بھی جانے سے قبل انہیں پولیس کورپورٹ دیناہوگی۔ نیب ذرائع کے مطابق گذشتہ روز ابوظہبی کی فیڈرل کورٹ میں سماعت کے موقع پر نیب افسران بریگیڈئر حارث اورپراسیکیوٹرنیب شمائل عزیزموجودتھے۔ توقیر صادق کی بے دخلی کا کیس پہلے ہی فیڈرل کورٹ میں زیرسماعت ہے۔ نیب نے الزام عائد کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے مقامی رہ نما کی مداخلت اور پاکستانی سفارت خانے کے کچھ لوگوں کی عدم توجیح کے باعث توقیرصادق کی ابوظہبی سے بیدخلی ممکن نہ ہوسکی۔