16 اپریل 2013
وقت اشاعت: 14:55
پشاور کے علاقہ ہزار خوانی میں فائرنگ ، ایک شخص ہلاک
جیو نیوز - پشاور…پشاور کے علاقہ ہزار خوانی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص ماراگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ یکہ توت کی حدود میں ہزار خوانی کے علاقے میں پیش آیا۔ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے علی اکبر نامی شخص ہلاک ہوا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔