شہروں کی معلومات 
28 دسمبر 2010
وقت اشاعت: 15:10

اندورالاولا

انڈورا یورپ کی سب سے چھوٹی آزاد ریاست ہے اس کا ٹوٹل ایریا181 مربع میل یعنی(468 sq km) ہے۔اندورالاولا کو فرانسیسی میںAndorre la vella اور سپینش میں Andorra la viejaپکارتے ہیں۔

یہ انڈورا کی آزاد ریاست کا دارالحکومت ہے، یہ قصبہ دو دریاؤں پر ایک تنگ سی وادیGran Velira کی جنوبی پتھریلی ڈھلوان پر واقع ہے۔اندورالاولا متفقہ طورپر دنیا سے علیحدہ رہا۔ اس نے1930 کی دہائی میں جدت اختیار کی جب اس میں ایکCarriage Rood تعمیر کی گئی اور اس کی آبادی دوسری جنگ عظیم کے بعد ٹورسٹ اندسٹری کے نتیجے میں بڑھی۔

1960 اور 1970 کی دہائی میں اندورالاولا ایک دیہی ٹاؤن سے مصروف تجارتی مرکز بن گیااور سیاحتی ، کھانے پینے اور شاپنگ کے لیے اس قصبہ کو اہمیت دی جانے لگی جس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ یہاں ڈیوٹی فری ہے اور یورپ ایشیا سے درآمد کی ہوئی اشیا یہاںRetail Price پر دستیاب ہیں۔

سردیوں کے کھیلوں کا علاقہ بھی اندورالاولا کے نزدیک ہی ہے اس سے بھی اس قصبے کو فوائد حاصل ہوتے ہیں۔جنرل کونسل یعنی انڈورا کی پارلیمنٹ کی میٹنگز بھی اندورالاولا میں منعقد ہوتی ہیں ۔

اندورالاولا سڑک کے ذریعے سپین اور فرانس کی سرحدوں سے ملا ہوا ہے جس کی وجہ سے اُن دونون کے تہذیب و ثقافت کے اثرات مقامی لوگوں میں حاصی حد تک موجود ہیں۔ بہ الفاظ دیگر یوں کہا جاسکتا ہے کہ اندورالاولا کی ثقافت اور اسپین اور فرانس کی ثقافت ایک ہی ہے۔1995 کے ایک اندازے کے مطابق اس ٹاؤن کی آبادی21984 ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
الماٹےلندن
متن لکھیں اور تلاش کریں
  • مقبول ترین
© sweb 2012 - All rights reserved.