شہروں کی معلومات 
28 دسمبر 2010
وقت اشاعت: 15:8

الماٹے

الماٹے قازقستان کا دارالحکومت ہے، اس کا پرانا نامUerny ہے، یہ قازقستان کے جنوب مشرقی حصے میں واقع ہے اور اس ملک کا سب سے بڑا شہر ہے اور چائنہ کے نزدیکThin Shan پہاڑی سلسلے کے دامن میں واقع ہے۔یہ1929 سے1991 تک روسی قازق کا دارالحکومت بھی بنایا گیا،1991 میں اسے آزاد قازقستان کا دارالحکومت بنادیا گیا۔

یہ سطح سمندر سے تقریباً2,300 سے3000 فٹ بلند ہے۔ یہاں پر دو دریا بولشیا اور ملایا آپس میں ملتے ہیں۔ یہ شہر1854 میں تعمیر ہوا جب روس نے یہاں اپنا فوجی اڈہ قائم کیا۔ اس سے پہلے یہ ایک تاریخی اور چھوٹا ساقضبہ الماٹے تھا جسے تیرھویں صدی میں منگولوں نے تباہ کردیا تھا۔1906 میں یہ ایک انتظامی مرکز بن گیا اور اس کی آبادی27000 سے تجاوز کرچکی تھی۔ سوویت راج1918 میں قائم کیا گیا۔

1921 میں اس شہر کو دوبارہ قازق نام”الماٹا“ دیا گیا جس کا مطلب ہے”سیبوں کا باغ“ کیونکہ یہاںپر سیبوں کے بہت سے باغات موجود ہیں۔1930 میں ریلوے لائن کی تعمیر سے اس شہر نے تیزی سے ترقی کی اور اس کی آبادی جو1926 میں 46 ہزار تھی،1939 میں بڑھ کر2لاکھ21ہزار ہوگئی۔ بہت سی صنعتیں قائم کی گئیں۔1991 میں سوویت راج سے آزادی کے بعد اس نام روسی الماتا سے قازق الماٹے میں تبدیل کردیا گیا۔1997 میں حکومت کے فیصلے پر دارالحکومت اکمولا منتقل کردیا گیا۔

یہ شہر جغرافیائی اعتبار سے شدید خطرے سے دوچار رہتا ہے اور یہاں پر شدید زلزلوں کا خطرہ موجود رہتا ہے۔1887 اور1911 میں شدید زلزلے بھی آچکے ہیں۔1921 میں سیلاب سے بھی اس شہر کو خاصا نقصان پہنچا تھا اور یہاں کے لوگ بُری طرح سے متاثر ہوئے تھے۔

یہ شہر صنعتی اعتبار سے بہت اہمیت کا حامل ہے ، یہاں پر لائٹ اور فوڈ انڈسڑیز بڑی تعداد میں موجود ہیں جہاں سے ملک کے دیگر شہروں میں پھل کی سپلائی کی جاتی ہے۔

صنعتوں میںکان کُنی کے لیے مشینری، بجلی کا سامان، ٹیکسٹائل، موشن پکچرز تمباکو قابل ذکر ہیں۔ علاوہ ازیں تمباکو کی مصنوعات خاص اہمیت کی حامل ہے۔
اس شہر کو یوین آف سوویت سوشلسٹ ری پبلک(USSR) کے خوبصورت ترین، محبوب ترین شہروں میں سے ایک خیال کیا جاتا ہے۔

بے شمار تعلیمی ادارے موجود ہیں۔ سٹیٹ یونیورسٹی1934 میں قائم کی گئی ، اس کے علاوہ یہاں پر بہت سے پولی ٹیکنیکل، میڈیکل اور زرعی کالج اور اکیڈمیاں موجود ہیں ، اس کے علاوہ یہاں پر پارک، چڑیا گھر اور مختلف اسٹیڈیم بھی موجود ہیں۔روسی قازق یہاں کی آبادی کا بڑا حصہ ہیں۔
2000 کے ایک انداز ے کے مطابق اس کی آبادی11لاکھ29 ہزار بتائی گئی ہے۔

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
الجائرلندن
متن لکھیں اور تلاش کریں
  • مقبول ترین
© sweb 2012 - All rights reserved.