شہروں کی معلومات 
26 مارچ 2011
وقت اشاعت: 12:2

بیجنگ

بیجنگ کو پیکنگ کے نام سے بھی یاد کیا جاتاہے۔ یہ چین کا دارالحکومت ہے اور یہ Hebei صوبے کا احاطہ کرتا ہے اور چین کے شمال میں بالکل Huabei Pingyuan کے شمالی کنارے پر تقریباً 110 کلومیٹر ہموار سطح پرBo Hai کے شمال میں مغرب میں واقع ہے۔

شنگھائی کے بعد یہ چین کا دوسرا بڑا شہر ہے جو ملکی تہذیب تمدن اور سیاسی سرگرمیوں کا گہوارہ ہے یعنی یہ شہر صنعت و حرفت ، تجارتی سرگرمیوں کے لیے بھی اہمیت کا حامل ہے۔اس شہر کو آباد ہوئے تقریبا 2000 سال سے زیادہ عرصہ ہوگیا ہے اور700 سال سے یہ چائنہ کا دارالحکومت چلا آرہا ہے، یہاں کی آب و ہوا موسموں کے مطابق تبدیل ہوتی رہتی ہے۔ جولائی کے مہینے میں اس کا درجہ حرارت تقریباً 38°c درجے سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے اور جنوری میں5°c گریڈ تک نیچے گرجاتا ہے۔

بیجنگ ایک خودمختار انتظامی خطہ ہے، تقریباً 16810sq کلومیٹر پر محیط ہے، تقریباً دس شہری اضلاع اور 8 دیہی اضلاع پر مشتمل ہے۔شہری اضلاع میں سے چار(سنٹرل) مضبوط ترین شہر ہیں اور چھ نواحی ضلعے ہیں، جو بڑی تیزی سے ترقی کی منازل طے کررہے ہیں، اور زرعی اراضی کو شہری استعمال میں لاکر ترقی یافتہ بنائے جائے ہیں، اور آٹھ نواحی اضلاع جو دیہی ہیں وہ مختلف سبزیوں اور فروٹ کے لیے بیج مہیا کرتے ہیں اور تعمیراتی کام کے لیے میٹریل اور شہر کے لیے پانی مہیا کرنے کا بندوبست کرتے ہیں۔

قدیم بیجنگ دراصل دو قدیمی حصوں پر مشتمل ہے جو آج بیجنگ کے وسط میں ہے ایک رشتہ رہائشی عمارتوں پر مشتمل ہے اور 9 194 کے بعد کے تعمیر کردہ اداروں سے مرصع ہے ، دوسرا حصہ جو اندرون شہر کا احاطہ کرتا ہے قریباً 1404 اور1420 کا تعمیر کردہ ہے۔ بیرون شہر کا ایک عمودی حصہ1521 اور 1566 کے درمیان کا تعمیر شدہ ہے۔ ایک دفعہ اس کے اردگرد 24 کلومیٹر لمبی اور 15 میٹر یعنی50 فٹ اونچی دیوار بنائی گئی اور اس پر رکاوٹ کے لیے لوہے کی تار لگادی گئی۔

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
بیت المقدسلندن
متن لکھیں اور تلاش کریں
  • مقبول ترین
© sweb 2012 - All rights reserved.