شہروں کی معلومات 
19 اپریل 2011
وقت اشاعت: 7:42

ڈبلن

ڈبلن میں کئی قابل ذکر علاقے ہیں جن میں Rathgar اور Rathmines کاعلاقہ ہے۔ جہاں بہت سے امیر کاروباری لوگ رہتے ہیں اور Glasnevin کا علاقہ جہاں بہت سے معروف مصنفین رہتے ہیں جن میں جوزف ایڈسن، جوناتھن سوفٹ شامل ہیں۔

یہاں ایک قبرستان بھی ہے جہاں Irish کے محب وطن Daniel O' Connell اور John Philpot Curran کی قبریں ہیں۔ یہاں کی دلچسپ جگہوں میں Dublin Castle ہے۔ یہ شہر کے قدیم حصے میں واقع ہے۔ اسے 1200ء میں تعمیر کیا گیا تھا۔

1922ء تک Dublin Castle آئرلینڈ کے برطانوی وائسرائے کے دفاتر تھے۔ آج یہاں بہت سی تقریبات کی جاتی ہیں۔ جس میں ملک کے صدر کے افتتاح کی تقریب بھی شامل ہے اور یہ ڈبلن میں تمام چرچوں میں سب سے بڑا ہے اور یہ آئرلینڈ میں پروٹسٹنٹ فرقہ کا مرکز ہے۔

پروٹسٹنٹ دین مسیحی کا ایک فرقہ ہے۔ جس کا بانی لوتھر تھا۔ اس چرچ کو 1190ء میں تعمیر کیا گیا۔ اسے بعض اوقات ویسٹ منسٹر آف آئرلینڈ بھی کہا جاتا ہے۔

ڈبلن کے قدیم علاقے میں یونیورسٹی آف ڈبلن اور بینک آف آئر لینڈ بھی ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں کسٹم ہاؤس، عدالتیں، Linster House بھی ہیں۔ڈبلن کے مغربی علاقے میں یہاں کا خوبصورت ترین پارک Phoenix ہے جس کا محیط 11کلومیٹر ہے ۔ یہاں ایک چڑیا گھر Arboretum، اور جمہوری حکومت کے صدر کی رہائش گاہ بھی ہے۔

یہاں یونیورسٹی ، کالج، تعلیمی اداروں میں اہم ہیں۔ یہ نیشنل یونیورسٹی آف آئرلینڈ ہی کی ایک برانچ ہے۔ یہاں کی اہم لائبریریوں میں رائل ڈبلن سوسائٹی لائبریری اور نیشنل لائبریری شامل ہیں۔

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
ڈبلنلندن
متن لکھیں اور تلاش کریں
  • مقبول ترین
© sweb 2012 - All rights reserved.