شہروں کی معلومات 
26 مارچ 2011
وقت اشاعت: 12:15

اوکسفرڈ

آکسفورڈ
آکسفورڈ شہر جنوبی مرکزی انگلینڈ میں آکسفورڈ شائر کی انتظامیہ کا مرکز ہے۔ یہ شہر دریائے تھامس(جسے وہاںLsis کے نام سے جانا جاتا ہے اورCherwell River کے اتصال کے مقام سے نزدیک واقع ہے)۔
آکسفورڈ یونیورسٹی کی وجہ سے آکسفورڈ بہت زیادہ مشہور ہے۔ اس یونیورسٹی کا شمار دنیا کی پرانی ترین اور بہترین یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے ، علاوہ ازین آکسفورڈ ایک تجارتی سنٹر بھی ہے جہاں پرنٹنگ سے متعلق مشینری، موٹرکاریں اور اسٹیل کی دیگر چیزیں تیار کی جاتی ہیں۔
Carfax شہر کا دل سمجھا جاتا ہے جہاں سے بڑی سڑکیں چاروں اطراف میں نکالی گئیں ہیں اور یہی شہر کا اصل مرکز تھا۔
اس شہر میں کئی قابل ذکر عمارتیں ہیں جن میںChurche of Saint Michael جو گیارھویں صدی کی یاد تازہ کرتے ہیں اور سینٹ میری دی ورجن جو تیرھویں صدی کے خاص نمونہ جات ہیں۔
بوڈلئین لائبریری اور شیلڈوئنئین تھیٹر جو1664 سے1669 میں تعمیر کیا گیا ایک رومن انداز سے ملتا جُلتا ہے۔ اسے ایک آرکیٹیکٹ Christopher Wren نامی نے ڈیزائن کیا تھا نہ صرف اپنی مثال آپ ہیں بلکہ لوگوں کی دلچسپی کا مرکز بھی ہیں۔
اس کے علاوہ یہاں جدید آرٹ کا عجائب گھر1965 میں تعمیر کیا گیا جب کہ 1683 میں تعمیر ہونے والا اشمولین میوزیم بھی اسی شہر کی رونق ہے۔
آرٹ اور آثار قدیمہ کے بہت سے قابل دید نمونے مندرجہ بالا میوزیم میں رکھے گئے ہیں۔
آکسفودڑ بُروکس یونیورسٹی جو1992 میں ایک پولی ٹیکنیک کالج تھی اسی شہر کی ایک اہم یونیورسٹی ہے۔

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
اوٹاوالندن
متن لکھیں اور تلاش کریں
  • مقبول ترین
© sweb 2012 - All rights reserved.