اسلامی اقوال

ظاہری برائی کو چھپانا ناگمانی بات پر رسوا کرنے سے اولیٰ ہے۔

حضرت سلیمان علیہ السلام
Posted on Mar 26, 2011

مئے لعل فام کا عکس جب جام پر پڑے تو تُو اس پر نظر مت کر کہ انجام کار کو وہ سانپ کی مانند کاٹتی ہے اور بچھو کی طرح ڈنگ مارتی ہے تیری آنکھیں بیگانہ عورتوں سے لڑیں گیں اور تیرا دل ٹیڑھے مضمون نکالے گا جو انجام کار تیری ہلاکت کا باعث ہوں گے۔

Posted on Mar 26, 2011

مالدار مسکین پر حکمران ہوتا ہے اور قرض خواہ کا چاکر ہے۔

حضرت سلیمان علیہ السلام
Posted on Mar 26, 2011

اللہ تعالیٰ کا نام ایک محکم برج ہے۔ صادق اِس میں دوڑتا ہے اور امن میں رہتا ہے۔

حضرت سلیمان علیہ السلام
Posted on Mar 26, 2011

دنیا میں زیادہ طلب مت کر، کیونکہ گھر میزبان ہو یا مہمان، پیٹ کے انداز سے زیادہ کوئی نہیں کھا سکتا۔ پس وہ شخص جو زیادہ مال و دولت رکھتا ہے۔ فائدہ حاصل کرنے کے معاملے میں یکساں ہیں لیکن زیادہ طلب کرنے والے کے لیے مشقت زیادہ ہے اور کوئی خصوصیت حاصل نہیں

Posted on Mar 26, 2011

کوئی انسان شرارت سے پائیدار نہیں رہ سکتا لیکن صادقوں کی بنیاد کو کبھی جنبش نہ ہوگی۔

حضرت سلیمان علیہ السلام
Posted on Mar 26, 2011

جب انسان کی روش خدا کی مرضی کے مطابق ہوتی ہے تو وہ دشمنوں کو دوست بنا لیتا ہے۔

حضرت سلیمان علیہ السلام
Posted on Mar 26, 2011

خدا کے خوف سے عمر میں اضافہ ہوتا ہے۔ شر پسندوں کی عمر کم ہو جاتی ہے۔

حضرت سلیمان علیہ السلام
Posted on Mar 26, 2011

میٹھے بول غصے کو رفع کرتے ہیں۔

حضرت سلیمان علیہ السلام
Posted on Mar 26, 2011

اپنی ضرورتوں کو محدود کرلینا بھی بڑی دولت مندی ہے۔

حضرت داؤد علیہ السلام
Posted on Mar 26, 2011