تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 مئی 2011
وقت اشاعت: 8:22

اسامہ کےمعاملےمیں پاکستان ملوث ہےیانااہل،سی آئی اے

اے آر وائی - واشنگٹن : سی آئی اے کے سربراہ لیون پینیٹا نے الزام عائدکیا ہے کہ اسامہ کے معاملے میں پاکستان ملوث ہے یا پھر نااہل تاہم اس معاملے میں پاکستان کے خلاف کارروائی امریکا کے مفاد میں نہیں۔



امریکی اراکین کانگریس کو بند کمرے میں بریفنگ دیتے ہوئے لیون پینیٹا کا کہنا تھا کہ اسامہ کی پاکستان میں موجودگی سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ پاکستان اس معاملے میں یا تو ملوث ہے یا پھر نااہل ہے کہ اس کو اسامہ کی موجودگی کا علم نہیں ہوسکا۔ لیون پینیٹا نے دعویٰ کیاکہ پاکستانی حکام امریکی پالیسی سازوں پر زور دے رہے ہیں کہ پاکستان کی امداد بند نہ کی جائے۔



اس سے قبل امریکی ٹی وی کو انٹر یو دیتے لیون پینیٹا کاکہنا تھا کہ اسامہ جہاں رہائش پذیر تھا وہ جگہ پاکستان کے حساس علاقے میں ہے اور ملٹری اکیڈمی بھی وہاں قریب میں موجود ہے۔ پاکستان کو جواب دینا ہوگا کہ اس کو اسامہ کی موجودگی کا علم کیوں نہیں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اگر اسامہ زندہ پکڑاجاتا تو انہیں بگرام لے جانے کا منصوبہ تھا۔



اسامہ بن لادن کی لاش کی تصاویر جاری کی جائیں گی تاہم اس حوالے سے خدشات پائے جاتے ہیں کہ کہیں القاعدہ انکو انتقامی کارروائیوں کے لئے استعمال نہ کرے۔ انہوں نے بتایا کہ جو بھی اسامہ کی جگہ القاعدہ کا نیا سربراہ بنے گا وہ امریکا سب سے پہلا ٹارگٹ ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.