5 مئی 2011
وقت اشاعت: 9:16
پاکستان کی امدادروکنےکیلئےامریکی ایوان نمائندگان میں بل پیش
اے آر وائی - واشنگٹن : امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان کی امداد روکنے کا بل پیش کردیاگیا۔بل میں مطالبہ کیاگیا ہے کہ پاکستان یہ ثابت کرے کہ اسامہ بن لادن کومحفوظ پناہ گاہ فراہم نہیں کی گئی۔
امریکی اخبار کے مطابق ٹیکساس سے تعلق رکھنےوالے ری پبلکن پارٹی کے رکن کانگریس ٹیڈ پو نے بل میں موقف اختیارکیاہے کہ انھیں اس بارے میں شبہہ ہے کہ پاکستان کو اسامہ کےبارے میں کچھ علم نہیں تھا۔ پاکستان کو اس حوالے سے بہت سے سوالات کے جوابات دینے ہوں گے۔اسامہ کے ٹھکانے کے بارے میں پاکستان کو کچھ معلوم نہیں تھا، یہ بات عقل قبول نہیں کرتی۔ اس بل کے بعد امریکی محکمہ خارجہ کو کانگریس کو اس بات کا سرٹیفکیٹ دینا ہوگا کہ پاکستان اسامہ کو پناہ فراہم نہیں کررہا تھا۔