تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 مئی 2011
وقت اشاعت: 23:8

نائن الیون کے خوفناک واقعات نہیں بھلاسکتے، براک اوباما

اے آر وائی - نیو یارک : صدر براک اوباما نے نیویارک میں گراؤنڈ زیرو کا دورہ کیا اور نائن الیون کے متاثرہ خاندانوں سے بات چیت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے واقعات بھلائے نہیں جاسکتے۔



صدر براک اوباما نے ٹوئن ٹاور پر حملوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی یاد پر پھول رکھے اور کچھ دیر خاموشی اختیار کی۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے الگ الگ گفتگوکی۔ اس سے پہلے براک اوباما نیویارک کے فائر ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے فائر فائٹرز سے گفتگو کی۔ صدر براک اوباما نے کہا کہ امریکہ نائن الیون کے خوفناک واقعات بھلانہیں سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت دنیا بھر میں دہشت گردوں کیلئے پیغام ہے کہ ہم جو کہتے ہیں ہمیں اس کا مطلب معلوم ہوتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.