6 مئی 2011
وقت اشاعت: 9:34
اتحادی ممالک کا قذافی کیخلاف کارروائی تیز کرنے پر اتفاق
اے آر وائی - روم : اتحادی ممالک نے لیبیا کے حکمراں کرنل قذافی کے خلاف آپریشن تیز کرنے پر اتفاق کرلیا۔ دوسری جانب لیبیائی دارالحکومت میں قبائلی لیڈرز کرنل قذافی کے حق میں جمع ہوگئے۔ روم میں اتحادی ممالک کے اجلاس کے بعد اطالوی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ لیبیا میں باغیوں کو فنڈز کی فراہمی آئندہ چند ہفتوں میں شروع کردی جائے گی۔
اجلاس میں ترک وزیرخارجہ نے مطالبہ کیا کہ سات روزمیں جنگ بندی کی جائے۔ امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ لیبیائی عوام کے تحفظ کا بہترین طریقہ ممعرقذافی کو اقتدار سے الگ کروانا ہے۔ دوسری جانب طرابلس میں سینکڑوں قبائلی لیڈرز کا اجلاس ہوا۔ لیبیائی حکومت کے مطابق اجلاس میں قبائلی لیڈرز نے معمر قذافی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ تاہم باغیوں قبائلیوں کے حوالے سے لیبیائی حکومت کا دعویٰ بوگس قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔
ادھر مصراتہ میں سرکاری فوج اور باغیوں میں لڑائی جاری ہے۔ جبکہ لیبیا کی جانب سے فائر کئے گئے درجنوں راکٹ تیونس کی سرحد کے قریب گرے ہیں۔ تاہم ان میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔