6 مئی 2011
وقت اشاعت: 14:48
فرانس نے لیبیا کے14سفارتکاروں کو ملک سے نکلنے کا حکم دے دیا
اے آر وائی - پیرس: فرانس میں لیبیا کا سفارتخانہ بندکردیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ نے چودہ سفارتکاروں کو ملک چھوڑنےکا حکام دے دیا۔ جبکہ روس کا کہناہے کہ وہ لیبیا میں بری فوج کی کارروائی کے حق میں نہیں۔
فرانسیسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر غیر ملکی ایجنسی کو بتایا کہ لیبیا کے سفارتکاروں کو آئندہ اڑتالیس گھٹنوں میں پیرس چھوڑنے کا دے دیا گیاہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ سفارتکار لیبیائی رہنما کرنل قذافی کیلئے کام کرتے تھے۔ اور سفارتخانے کو ایک ماہ پہلے بند کردیا گیا تھا۔
ادھر روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے ماسکو میں میڈیا کو بتایا کہ روس لیبیا میں نیٹو کی زمینی فوج کی کارروائی کے حق میں نہیں۔ نیٹو کو فلائی زون تک محدود رہنما چاہیئے۔