6 مئی 2011
وقت اشاعت: 14:56
القاعدہ دو دھڑوں میں بٹ چکی تھی ،غیر ملکی ایجنسی
اے آر وائی - واشنگٹن : غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے انکشاف کیاہے کہ القاعدہ دو دھڑوں میں تقسیم ہو چکی تھی، بڑے دھڑے کے سربراہ ایمن الظواہری تھے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسامہ کی ہلاکت کے بعد سوالات اٹھ رہے ہیں کہ کیا اسامہ بن لادن کی ہلاکت القاعدہ میں اختلافات اور دھڑوں میں بٹ جانے کا نتیجہ تو نہیں۔ غیرملکی ایجنسی نے پاکستانی حکام کے حوالے سے رپورٹ میں کہا ہے کہ آخری دنوں اسامہ بن لادن کو پیسوں کی شدید ضرورت تھی۔ اور ان کے پاس سے نقدی ختم ہوچکی تھی۔