تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 مئی 2011
وقت اشاعت: 15:16

بھارت کوپاکستان میں آپریشن کی اجازت نہیں دی جاسکتی،امریکا

اے آر وائی - واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہناہے کہ گیارہ ستمبر حملوں کا موازنہ ممبئی حملوں سے نہیں کیا جاسکتا، بھارت کو پاکستان خفیہ آپریشن کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔



امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران صحافیوں کے سوال پر کہاکہ پاکستان میں بھارت امریکا کی طرز کا کوئی آپریشن نہیں کرسکتا۔ واشنگٹن اس کے حق میں نہیں کہ بھارت اس قسم کے خفیہ آپریشن کی کوشش کرے۔ مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد آپریشن دنیا کے نمبر ون دہشتگرد کے خلاف تاریخ میں بے مثال نوعیت آپریشن تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.