تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 مئی 2011
وقت اشاعت: 23:31

کولمبیا، مزید مشتبہ خطوط برآمد، ایف بی آئی حرکت میں آگئی

اے آر وائی - کولمبیا : امریکی ریاست کولمبیا کے آٹھ مزید اسکولوں میں مشتبہ خطوط ملنے پر ایف بی آئی حرکت میں آگئی۔ واشنگٹن سے جاری بیان میں ایف بی آئی نے کہا ہے کہ مشکوک خطوط میں سفید پاؤڈر موجود تھا۔ مگر یہ کوئی زہریلاکیمیکل نہیں تھا۔





ایف بی آئی کے مطابق یہ خطوط کولمبیا کے چار اضلاع میں مختلف اسکولوں کو ملے۔ اس جیسے خطوب دو روز قبل ریاست کولمبیا کے اٹھائیس اسکولوں کو ملے تھے۔ جس پر امریکی حکام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ تاہم پاؤڈر کے کیمیائی تجزئیے سے ثابت ہوا کہ یہ زہریلا کیمیکل نہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.