تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 مئی 2011
وقت اشاعت: 10:38

قاہرہ: فرقہ وارانہ فسادات میں 6 افراد ہلاک، 75 زخمی

اے آر وائی - قاہرہ : مصر میں فرقہ وارانہ فسادات میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور پچھتر سے زائد زخمی ہوگئے۔ مصری حکام نے بتایا کہ ایک فرقے کے پانچ سو سے زائد افراد نے قاہرہ کے نواح میں واقع سینٹ مینا چرچ کے باہر جمع ہوکر ایک عورت کی حوالگی کا مطالبہ کیا جو ان کے مطابق مرتد ہوگئی تھی۔ اس دوران چرچ کے محافظوں اور مظاہرین کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جو مسلح تصادم میں تبدیل ہوگیا جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور پچھتر سے زائد زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد حکام نے جائے وقوع پر بڑی تعداد میں فوج اور پولیس تعینات کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.