تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 مئی 2011
وقت اشاعت: 10:45

شام: فورسز نے بانیاس شہر کو محاصرے میں لے لیا

اے آر وائی - بانیاس : شام میں فورسز نے بانیاس شہر کو محاصرے میں لے کر بجلی اور مواصلاتی نظام منقطع کردیا ہے۔ ادھر ہیومن رائٹس واچ گروپ نے انکشاف کیا ہے کہ شام میں گذشتہ چھ ہفتوں کے دوران حکومتی تشدد کے باعث آٹھ سو سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔



ہیومن رائٹس واچ گروپ نے برطانوی ٹی وی کو بتایا کہ شام کی حکومت نے بانیاس میں بڑی تعداد میں فوج تعینات کرکے شہر کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ فورسز نے شہر کی بجلی اور مواصلاتی نظام بھی منقطع کردیا ہے۔ اس کے علاوہ ٹینکوں نے بانیاس کے کم از کم تین گاؤں کا حاصرہ کر رکھا ہے۔ شام کے مختلف علاقوں میں جمعہ کو فوج اور حکومت مخالف مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں تیس سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ ادھر اردن میں سینکڑوں افراد نے حکومت مخالف مظاہرین پر شامی فوج کے تشدد کے خلاف شامی سفارتخانے کے باہر مظاہرہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.