تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 مئی 2011
وقت اشاعت: 21:56

اسامہ کاپاکستان میں حامی نیٹ ورک موجود تھا،اوباما

اے آر وائی - واشنگٹن : امریکی صدر براک اوباما نے کہاہے کہ اسامہ بن لادن کو پاکستان میں مدد فراہم کرنے والا نیٹ ورک موجود تھااوراس حوالے سے تحقیقات کرنا پاکستان کا کام ہے ۔



امریکی ٹی وی کو انٹرویومیں صدر اوباما نے کہاکہ اس نیٹ ورک میں حکومت پاکستان میں شامل افراد کی شمولیت کاعلم نہیں، امریکا اس بارے میں تحقیقات کر رہا ہے کہ ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کن قوتوں کی پشت پناہی کے باعث محفوظ طریقے سے رہائش پزیر تھا ۔



صدر اوباما نے اس موقع پر پاکستانی قیادت پر زور دیا کہ وہ ملک میں موجود القاعدہ نیٹ ورک کے بارے میں سراغ لگائے ۔ انہوں نے مزید کاکہا کہ ایبٹ آباد آپریشن کے بعد عسکریت پسندی کے نیٹ ورک کے بارے میں مکمل حقائق کا پتہ لگانے میں کچھ وقت لگے گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.