تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 مئی 2011
وقت اشاعت: 12:29

بابری مسجد کیس: بھارتی سپریم کورٹ نے حکم امتناع جاری کردیا

اے آر وائی - نئی دہلی: بابری مسجد کی زمین تقسیم کرنے کے خلاف بھارتی سپریم کورٹ نے آلہ آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کردیا ہے ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بابری مسجد کیس پر بھارتی سپریم کورٹ نے آلہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو حیران کن اور غیرمنطقی قرار دیا ہے۔ فیصلے کے مطابق آلہ آباد ہائیکورٹ نے متنازعہ زمین کو تین پارٹیوں میں تقسیم کردیا تھا ۔



بھارتی سپریم کروٹ کا کہنا تھا کہ کوئی فریق ایودھیا کی تقسیم نہیں چاہتا ۔ گزشتہ سال ستمبر میں ہائی کورٹ کے فیصلے کو مختلف گروپوں کی طرف سے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا ۔ سپریم کورٹ نے حکم جاری کیا ہے کہ بابری مسجد کی زمین کا اسٹیٹس کو برقرار رکھا جانا چاہیے اور یہ متنازعہ علاقے پر کسی قسم کی مذہبی سرگرمیاں ادا نہ کی جائیں ۔



ہندو گروپوں کی نمائندگی کرنے والے بی جے پی کے رہنما روی شنکر آیار نے کہا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے اتفاق کرتے ہیں اور وہ یہ بات سیاستدان نہیں بلکہ وکیل کی حیثیت سے کررہے ہیں ۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ درست ہے زمین کی تقسیم معاملے کا حل نہیں ہے بابری مسجد ایکشن کمیٹی نے بھی سپریم کورٹ کے حکم کا خیر مقدم کیا ہے ۔ عدالت کی طرف سے کیس کی آئندہ سماعت کیلئے کوئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.