10 مئی 2011
وقت اشاعت: 8:59
امریکا پرتشدد کارروائیاں پاکستان تک لے جانا چاہتا ہے، ایران
اے آر وائی - استنبول : ایرانی صدر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کی موت کے بعد امریکی انتظامیہ اپنی پرتشدد کارروائیاں پاکستان تک پھیلانا چاہتی ہے۔ ترکی کے شہر استنبول میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہ یرانی صدر احمدی نژاد نے کہا کہ امریکا کو پاکستان کی تقدیر اور اعتماد سے کھیل نہیں کھیلنا چاہیے۔
اسامہ بن لادن کی موت پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا اپنے دعوی کی تصدیق کے حق میں کوئی ثبوت نہیں پیش کرسکا ہے۔ اس کے علاوہ کوئی آزاد اور مصدقہ ذریعہ بھی امریکی دعوی کی تصدیق نہیں کرسکا ہے۔ دوسری جانب ایران نے توقع ظاہر ہے کہ استنبول میں ایران اور مغربی طاقتوں کے درمیان ہونے والے نئے مذاکرات کے نتیجے میں فریقین جوہری تنازع کے حل کے کسی حتمی نتیجے تک پہنچ جائیں گے۔