10 مئی 2011
وقت اشاعت: 9:19
فلپائن، انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ، 18افراد ہلاک
اے آر وائی - منیلا: فلپائن اور انڈونیشیامیں بارشوں،سیلاب اور لینڈسلائنڈنگ نے تباہی مچادی۔ فلپائن میں دس اور انڈونیشیا میں آٹھ افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔
دونوں ملکوں کے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، سیلاب میں پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کشتیوں کا استعمال بھی کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب حکام نے ہزاروں افراد کو سیلاب زدہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی۔