11 مئی 2011
وقت اشاعت: 15:23
پاکستان سے مذاکرات جاری رکھنا لازمی ہیں، جان کیری
اے آر وائی - واشنگٹن : امریکی اخبار نے دعویٰ کیاہے کہ اسامہ کی ہلاکت کے بعد پاکستان اور امریکی افواج میں دو روز تک روابط منقطع رہے، امریکی سینیٹ خارجہ کمیٹی کے سربراہ جان کیری کا کہناہے اسامہ کی ہلاکت کے بعد پاک امریکا مذاکرات جاری اور معاملات کو درست کرنا لازمی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان کیمپبیل نے واشنگٹن میں برینگ کے دوران کہاکہ دو مئی کو امریکی فوج کے آپریشن میں اسامہ کی ہلاکت کے بعد پاک فوج نے دو روز تک امریکی فوج سے روابط منقطع رکھے۔ جس کے باعث امریکی فوج نے خود چار سو پچاس میل طویل سرحدوں کی نگرانی خود کی۔
ادھر امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین نے واشنگٹن میں میڈیا کو بتایا کہ ارکان کانگریس کا خیال ہے کہ اسامہ کی ہلاکت کے بعد مذاکرات کے ذریعے پاکستان اور امریکا کے تعلقات کو بحال کیا جائے۔ امریکی حکام کے مطابق جان کیری اپنے دورے کے دوران تمام پاکستانی رہنماؤں سے ملاقات کرینگے۔