تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 مئی 2011
وقت اشاعت: 17:55

عرب ممالک میں اصلاحات کیلئے عوامی جدوجہد جاری،متعدد ہلاک

اے آر وائی - دمشق : عرب ممالک میں سیاسی و سماجی اصلاحات کیلئے عوامی جدوجہد جاری ہے، شام اور مصر میں مظاہرین کے خلاف کارروائی میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔مصراتہ میں باغیوں پر گولہ باری کی گئی، اقوام متحدہ نے مطالبہ کیاہے کہ شام عالمی امدادی ٹیم کو شہروں میں داخل ہونے کی اجازت دے۔



غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شام کی سیکورٹی فورسز نے حمص شہر میں مظاہرین پر شلینگ اور گولہ باری کی جس میں تین مظاہرین ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ادھر یمن کے دارالحکومت صنعا اور دیگر شہروں میں صدر علی عبداللہ ه الصالح کے استعفے کیلئے مظاہرے کئے گئے۔ سیکورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے فائرنگ اور شیلنگ کی۔ جس

کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔



ادھر لیبیا کے شہر مصراتا میں قذافی فورسز نے باغیوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے۔ اقوام متحدہ نے شام سے مطالبہ کیاہے کہ عالمی ٹیم کو حمص شہر سمیت دیگر علاقوں میں جانے کی اجازت دی جائے تاکے وہاں کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.