11 مئی 2011
وقت اشاعت: 18:8
اسامہ ہلاکت: امریکی صدر اوباما مسلم دنیاکو اعتماد میں لیں گے
اے آر وائی - واشنگٹن : اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد امریکی صدر براک اوباما مسلم دنیا کو اعتماد میں لیں گے اور شدت پسندی کو مسترد کرنے کی اپیل کریں گے۔
وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی مشیر بین روڈس نے انٹرویو میں اخبار کو بتایا کہ امریکی صدر براک اوباما رواں ماہ کی تیئیس تاریخ کو یورپ کے دورے پر جانے سے پہلے مسلم ممالک سے خطاب میں اسامہ کی جہدوجہد کو دہشتگردی اور عرب ممالک میں جاری سیاسی و سماجی اصلاحات کی جدوجہد کو مستقبل قرار دیں گے۔ روڈس کا کہنا تھا کہ اوبامہ اپنے خطاب میں واضح کریں گے کہ مسلم دنیا نازک موڑ پر ہے۔ اسامہ کا طریقہ کار غلط جبکہ عوامی جدوجہد درست سمت میں جاری ہے۔