11 مئی 2011
وقت اشاعت: 18:33
آئی ایس آئی، سی آئی اے تعلقات کشیدہ ہیں،امریکی حکام
اے آر وائی - واشنگٹن : امریکی حکام کا کہناہے کہ پاکستان کی آئی ایس آئی اور امریکی سی آئی اے کے تعلقات ختم نہیں ہوئے تاہم کشیدہ ضرور ہیں، دونوں ممالک کو ملکر چلنے کی ضرورت ہے۔
امریکی ٹی وی کے مطابق وائٹ ہاؤس حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ آئی ایس آئی کے تعلقات ایبٹ آباد میں امریکی فوج کے آپریشن میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد سے خطرہ میں ہیں۔ امریکا کو شبہ ہے کہ پاکستان کو اسامہ کی موجودگی کا علم تھا۔ جبکہ پاکستان ان الزامات سے انکار کر چکاہے۔