12 مئی 2011
وقت اشاعت: 11:1
کانگریس کے جنرل سیکریٹری راہول گاندھی ضمانت پر رہا
اے آر وائی - اترپردیش: بھارتی حکمران جماعت کانگریس کے جنرل سیکریٹری راہول گاندھی کو اترپردیش پولیس نے گرفتارکرکے بعد ازاں ضمانت پر کردیا۔ انھیں اترپردیش کے علاقے بھاٹا پرساؤل میں دفعہ ایک چوالیس کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔ جس کے بعد انہیں نوئیڈا کے پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔
راہول گاندھی کے ساتھ اترپردیش کانگریس کے صوبائی سربراہ ریٹا جوشی اور دیگر علاقائی رہنما بھی گرفتار کئے گئے۔ادھر راہول گاندھی نے کسانوں کے دھرنے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسانوں کے مسائل سننے کیلئے اترپردیش گئے تھے۔ بعد ازاں رات گئے راہول گاندھی کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔