12 مئی 2011
وقت اشاعت: 12:4
نیٹو فورسز کے حملے میں دو افراد ہلاک اور بیس زخمی
اے آر وائی - طرابلس : لیبیا میں نیٹو فورسزکے حملے جاری ہیں ، طرابلس میں نیٹو فورسز کے حملے میں دو افراد ہلاک اور بیس زخمی ہو گئے۔ طرابلس کے ال کھادرا اسپتال کے عملے نے بین الاقوامی میڈیا کو نیٹو حملے میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی لاشیں دکھا ئیں۔
آج صبح ہونے والے نیٹو کے دو میزائل حملوں میں دو افراد ہلاک اور بیس زخمی ہیں ۔ دوسری جانب باغیوں نے مصراتہ ائرپورٹ کا کنٹرول سنبھالنے کا دعوی کیا ہے ۔ اور زینٹان اور رائنہ میں سرکاری فوج اور باغیوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے ۔ اس سے قبل معمر قذافی نے قبائلی عمائدین کے ساتھ ملاقات میں مغربی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔