تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 مئی 2011
وقت اشاعت: 12:30

یمن: تین شہروں میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ، 9 مظاہرین ہلاک

اے آر وائی - صنعا: یمن کے شہروں صنعا، تیز اور حدیدہ میں یمنی فورسز کی فائرنگ سے نو مظاہرین ہلاک ہو گئے۔ مظاہرین نے پولیس ہیڈ آفس کی عمارت نذرآتش اور متعدد سرکاری عمارتوں پر قبضہ کرلیا۔



یمن میں صدر علی عبداللہ صالح کے خلاف عوامی مظاہرے جاری ہیں۔ دارلحکومت صنعا میں ہزاروں مظاہرین نے کابینہ کی عمارت مارچ کرتے ہوئے صدر علی عبداللہ صالح کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ اس دوران سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے کم از کم چھ افراد ہلاک اور سو کے قریب زخمی ہوگئے۔



ملک کے صنعتی شہر تیز میں فورسز نے صدر کے خلاف مظاہرہ کرنے والے افراد پر فائر نگ کردی۔ فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔ مظاہرین نے پولیس ہیڈآفس کو نذر آتش جبکہ متعدد سرکاری عمارتوں پر قبضہ کرلیا۔ حدیدہ میں بھی فورسز کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.