تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 مئی 2011
وقت اشاعت: 22:15

ایبٹ آباد طرز کا آپریشن نہیں کرینگے، منموہن سنگھ

اے آر وائی - کابل : بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت امریکہ نہیں ، پاکستان میں ایبٹ آباد طرز کا آپریشن نہیں کریں گے، دہشت گردی کےخلاف پاکستان، افغانستان اور بھارت کو مل کر کام کرنا ہوگا۔



کابل میں افغان صدر حامد کرزئی کے ساتھ پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ نئی دہلی مزاحمت کے خاتمے کیلئے طالبان کے ساتھ کابل کی مفاہمتی پالیسی کی حمایت کرتا ہے۔



منموہن نے افغانستان کےلئے پچاس کروڑڈالر امداد کا اعلان بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت خطے کا اہم واقعہ ہے۔ منموہن سنگھ نے کہا کہ بھارت، افغانستان کی مدد کیلئے پرعزم ہے۔ اس موقع پر افغان صدر حامد کرزئی نے کہا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے نہیں ہونے چاہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.