تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:35

یمن:سیکورٹی فورسز اور مظاہرین میں جھڑپیں،3افراد ہلاک،47زخمی

اے آر وائی - بیدہ : یمن میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں تین افراد ہلاک اور سینتالیس زخمی ہوگئے۔ یمن کے صدر علی عبداللہ صالح کے خلاف ملک بھر میں پُر تشدد مظاہرے جاری ہیں۔



جنوبی شہر بیدہ میں سیکورٹی فورسز سے جھڑپ میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ ادھر ملک کے دوسرے بڑے شہر طَعز میں بھی ہزاروں افراد نے صدر صالح کے خلاف مظاہرہ کیا۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق سیکورٹی فورسز نے مظاہرین پر فائرنگ کی جس میں سینتالیس افراد زخمی ہوگئے۔ ان میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.