تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:35

جولائی سےافغان فوج کو ذمہ داری منتقل کرنے کی نیٹو کی تیاری

اے آر وائی - ٹوکیو: نیٹو کے سیکرٹری جنرل اینڈرس فوگ راسموسین نے کہا ہے کہ جولائی سے افغان فورسز کو افغانستان میں امن و امان کی ذمہ داری منتقل کرنا شروع کریں گے اور یہ عمل سن دو ہزار چودہ میں مکمل ہوجائے گا۔ جنرل راسموسین نے ان خیالات کا اظہار جاپان میں ایک یونیورسٹی میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔



انہوں نے کہا کہ جنرل اینڈرس کا کہنا تھا کہ افغانستان اور بالخصوص خطے میں طویل المیعاد امن کیلئے پاکستان کی مثبت سرگر میوں کی ضرورت ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کشیدگی کم کریں تاکہ تعمیری مذاکرات کا سلسلہ شروع ہو۔ لیبیا کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ وہاں حزب اختلاف کی جمہوری قوتیں اور عالمی سیاسی حمایت بالا آخر کرنل قذافی کو اقتدار چھوڑنے پر مجبور کردیں گی۔ نو فلائی زون اور اس قسم کے تمام اقدامات لیبیا کے عوام کی حفاظت کے لئے کیے جارہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.