1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:35
اسامہ کےکمپاؤنڈ سے ملنے والے مواد کا تجزیہ کررہے ہیں،امریکا
اے آر وائی - واشنگٹن : امریکہ نے کہاہے کہ ایبٹ آباد آپریشن میں اسامہ بن لادن کمپاؤنڈ سےملنے والی ویڈیوز اور موادکی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکہ پاکستان سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔
انھوں نے بتایاکہ صدر براک اوباما نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر رابرٹ ملر کی مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع کی درخواست کی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ رابرٹ ملر نے گزشتہ دس سال کے دوران بہترین خدمات انجام دی ہیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ اوباما انتظا میہ نے سائبرسیکورٹی کیلئے نیا نظام متعارف کرایا ہے۔