تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:35

القاعدہ کی دھمکی،اوباما کی سوتیلی دادی کی سیکورٹی سخت

اے آر وائی - نیو یارک : کینیا میں امریکی صدر براک اوباما کی سوتیلی دادی کے گھر پر القاعدہ کی جانب سے حملے کی دھمکی کے بعد پولیس کی نفری بڑھادی گئی۔



امریکی ٹی وی کے مطابق اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد القاعدہ کی افریقہ شاخ الصحاب نے اوباما کی سوتیلی دادی سارہ حسین اوباما کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ جس کے بعد مغربی کینیا کے علاقے کوجیلو میں ان کے مکان پر پولیس اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا اور علاقے میں پولیس کا گشت بھی بڑھادیا گیا ہے۔ امریکی ٹی وی سے انٹرویو میں اٹھاسی سالہ سارہ حسین نے کہا کہ وہ دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوتیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.