تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:35

لیبیائی نیشنل کونسل کے نمائندےآج امریکی حکام سے ملیں گے

اے آر وائی - واشنگٹن: لیبیائی نیشنل کونسل کے نمائندے آج وائٹ ہاؤس میں امریکی حکام سے ملیں گے۔ دوسری جانب نیٹو نے طرابلس میں مزید حملے کئے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق محمود جبرل کی سربراہی میں لیبیائی نیشنل کونسل کا وفد امریکی اعلیٰ حکام سے ملاقات کرے گا۔ جن میں قومی سلامتی کے مشیر ٹام ڈونیلئن اور کانگریس کے ارکان شامل ہیں۔



دوسری جانب نیٹو طیاروں نے طرابلس میں باب العزیزیہ میں معمر قذافی کے کمپاؤنڈ پر حملے کئے۔ نیٹو کا کہنا ہے کہ بعض اتحا دی لیبیائی آپریشن میں امریکہ جیسا تعاون نہیں کررہے۔ دو ہفتے قبل اپنے صاحبزادے اور تین پوتوں کی نیٹو حملوں میں ہلاکت کے بعد معمر قذافی پہلی بار سرکاری ٹی وی پر نظرآئے۔ جس سے ان کی ہلاکت کی افواہوں کی تردید ہوگئی۔ ادھر متحدہ عرب امارات میں لیبیا کے فوجی اتاشی عمار بلقسیم نے ملازمت چھوڑ کر باغیوں میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.