تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:35

اسامہ کی ہلاکت خطے کیلئے متحد ہونے کا موقع ہے، من موہن سنگھ

اے آر وائی - کابل : بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہاہے کہ القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت خطے کے ممالک کیلئے متحد ہونے کا ایک موقع ہے، آئیں تمام اختلافات بھلاکر افغانستان سے پاکستان تک دہشتگردی کے لعنت کو ملکر ختم کریں۔



کابل کے دورے کے دوران افغان پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے اس توقع کا اظہار کیا۔ کہ پاکستان، بھارت اور افغانستان سمیت خطے کے تمام ممالک اس موقعے سے فائدہ اٹھا کر خطے سے دہشتگردی کے لعنت کو ختم کرنے کی مشترکہ کوشش کرینگے۔



من موہن سنگھ نے کہاکہ خطے سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان سے تعلقات مضبوظ کرنا چاہتے ہیں۔ افغان صدر حامد کرزئی نے اپنے خطاب میں کہاکہ پاکستان افغانستان کا اچھا دوست ہے۔ اور حال ہی میں پاکستان کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے مثبت ملاقات ہوئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.