1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:36
اسامہ امریکی صدر براک اوباما کو نشانہ بنانا چاہتے تھے،رپورٹ
اے آر وائی - لندن : برطانوی اخبار نے انکشاف کیاہے کہ اسامہ بن لادن امریکی صدر براک اوباما کو نشانہ بنانا اور مشرق وسطیٰ سے امریکی افواج کے انخلا کیلئے گیارہ ستمبر دہرانے کی کوششوں میں مصروف تھے۔
برطانوی اخبار کے مطابق ایبٹ آباد میں اسامہ کے کمپاؤنڈ سے ملنے والی فائلوں سے معلومات ملنے کا سلسلہ جاری ہے، تازہ معلو مات کے مطابق اسامہ بن لادن گیارہ ستمبر کی دسویں برسی پر امریکا اور برطانیہ میں ٹرین اور طیاروں پر حملے کرنا چاہتے تھے۔ اور انہوں نے امریکی صدر براک اوباما کو قتل کرنے کے احکامات جاری کردئیے تھے۔ اخبار کے مطابق اسامہ بن لادن امر یکہ کی مشرق وسطیٰ پالیسی میں یورپ اور امریکا کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔