تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:37

اسامہ کی یمنی بیوی کا شوہرکے ساتھ جینے مرنے کا عزم تھا

اے آر وائی - دبئی: اسامہ بن لادن کی یمنی بیوی کے خاندان نے کہا ہے کہ القاعدہ سربراہ نے اپنی تمام بیویوں کو اپنے اپنے ملک واپس جانے کا اختیار دیا تھا تاہم یمنی بیوی امل عبدالفتاح نے جانے سے انکار کرتے ہوئے کہاکہ ان کا جینا مرنا اسامہ کے ساتھ ہے۔



اسامہ بن لادن کی یمنی بیوی کے خاندان کے مطابق عمل احمد سادہ طبیعت کی حامل تھی وہ تعلیم مکمل نہ ہونے کے باوجود پرعزم تھی امل کے خاندان کے مطابق وہ اسامہ بن لادن کو نہیں جانتے تھے بس یہ معلوم تھا کہ اسامہ کا تعلق سعودی عرب کےایک امیر خاندان سے ہے۔



دونوں کی شادی انیس سو ننانوے میں طے ہوئی نکاح نامے پر اسامہ کے مشیر نے دستخط کیے امل کو دبئی کے راستے پاکستان لایا گیا پھر افغانستان پہنچا دیا گیا بعد میں امل کے والدین کو خبر ملی کو وہ نانا اور نانی بن گئے ہیں وہ امل سے ملنا چاہتے تھے انہیں پاکستان لایا گیا جہاں سے وہ پاک افغان سرحد گئے۔



افغانستان میں چھ سات گھنٹے سفر کے بعد انہیں ایک غار سے گزرنا پڑا جس کو گاڑی کے ذریعے پار کرنے میں کم از کم آٹھ گھنٹے لگے امل کے والد نے کہاکہ افغانستان میں ایک خیمے تک پہنچے تو امل نے ان کا استقبال کیا۔



اگلےروزاسامہ بن لادن القائدہ اور افغان لیڈروں کے ساتھ آئے اسامہ نے ان کی آمد پر بڑی پارٹی دی انہیں توپوں کی سلامی دی گئی امل کے خاندان کے مطابق اسامہ نے اپنی بیویوں سے کہاکہ وہ کسی بھی وقت مارے جا سکتے ہیں بیویاں چاہیں تو وہ اپنے اپنے ملک واپس چلی جائیں جس پر امل نے کہاکہ وہ واپس نہیں جائیں گی اور ان کے ساتھ شہادت کو ترجیح دیں گی۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.