1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:37
چین: ناراض بینک ملازم نے ساتھیوں پر پٹرول بم پھینک دیا
اے آر وائی - بینجگ: چین میں ناراض بینک ملازم نے اپنے ساتھیوں پر پٹرول بم پھینک دیا شمال مغربی چین میں تبت کے ایک قصبے میں واقع بینک کے اس ملازم کو ایک ماہ قبل غبن کے الزام میں نوکری سے نکال دیا گیا تھا۔
روزگار سےمایوس شخص نے حساب چُکتا کرنے کیلئے بینک کی عمارت میں میٹنگ کے دوران پیٹرول بم پھینک دیا چین میں اپنی نوعیت کا یہ منفرد واقعہ ہے اس سے پہلے بسوں یا عمارتوں میں پیٹرول بم پھینکنے کے واقعات پیش آئے تھے۔