1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:37
دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان سے تعاون جاری ہے،امریکہ
اے آر وائی - واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ نے کہاہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سے عسکری تعاون کیا جارہا ہے۔ دہشت گردوں نے سب سے زیادہ پاکستان کو نقصان پہنچایا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک سی ٹونر نے کہاہے کہ دہشت گرد پاکستان کے وجود کیلئے خطرہ ہیں۔ انہوں نے چارسدہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاک امریکہ تعلقات خراب کرنے کی سازش تھی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا پاکستان حکومت سے اسامہ بن لادن کی موجودگی پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔
انہوں نے میاں نواز شریف کی انتخابی مہم کی اسامہ کی فنڈنگ کی خبروں کے سوال پر جواب سے گریز کیا۔ ترجمان نے پاکستان میں تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کے ملبے کی واپسی کے سوال پر بھی جواب سے گریز کیا۔ امریکہ محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کا افغانستان اور خطے میں تعمیری کردار ہے۔ امریکہ سے خوش آمدید کہتا ہے۔