1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:38
لیبیا:نیٹو کے حملوں میں دس علما جاں بحق
اے آر وائی - البریقہ : لیبیا کے شہر البریقہ میں نیٹو کے فضائی حملے میں دس سے زائد علماجاں بحق ہوگئے۔ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں واقع معمر قذافی کے کمپاؤنڈ کو نیٹو نے ہدف بنایا،اورساتھ ہی البریقہ ٹاؤن میں ایک مدرسے پر فضائی حملے بھی کیے۔ لیبیا کے سرکاری ٹی وی کےمطابق سانحہ البریقہ میں سولہ افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں سے گیارہ علماء تھے۔
دوسری جانب نیٹو حکام نے سانحہ البریقہ سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے جبکہ قذافی نے سانحہ البریقہ کو نیٹو کی بزدلانہ کارروائی قراردیا ہے۔ دوروز قبل تین اطراف سے قذافی کے وفاداروں میں گھرے باغیوں نے امریکہ سے مالی امداد اور جدید ہتھیاروں کا مطالبہ کیا تھا۔