1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:38
اسامہ نے ہلاکت سے پہلے ویڈیو پیغام ریکارڈ کرایا،امریکی حکام
اے آر وائی - واشنگٹن : امریکی حکام نے دعویٰ کیاہے کہ ہلاکت سے پہلے اسامہ بن لادن نے عرب شورش کے متعلق ویڈیو پیغام ریکارڈ کرایا تھا،ایبٹ آباد کمپاؤنڈ سے فحش مواد بھی ملاہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایبٹ آباد میں اسامہ کے کمپاؤنڈ سے ملنے والی دستاویزات کو دیکھنے والے امریکی حکام نے میڈیا کو بتایا کہ اسامہ نے تازہ ویڈیو پیغام ہلاکت سے چند روز پہلے ریکارڈ کرایا تھا۔ تاہم انہیں یہ پیغام جاری کرنے کا موقع نہیں ملا۔ حکام کا کہنا تھا کہ ویڈیو پیغام میں عرب شورش کا ذکرکیا گیا۔ جس میں مصراور تیونس کے نام ہیں جبکہ لیبیا یا یمن کا کوئی ذکر نہیں۔ حکام نے کہاکہ کمپاؤنڈ سے فحش مواد بھی ملاہے۔