تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:38

پاکستان سے مسئلہ کشمیر حل کرنا چاہتے ہیں،کرن سنگھ

اے آر وائی - لندن : بھارتی رکن پارلیمنٹ اور حکمران جماعت کانگریس کے سینئر رہنما کرن سنگھ نے کہاہے کہ پاکستان سے مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل کرنا چاہتے ہیں۔



برطانیہ کے دورے کے دوران لندن میں بھارتی صحافیوں کی تنظیم سے خطاب کرتے ہوئے راجیہ سبھا کے رکن کرن سنگھ نے کہاکہ پاکستان سے تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔



کرن سنگھ کا کہنا تھا کہ ممبئی حملوں کے بعد پاکستان سے مذاکرات کا عمل معطل ہوگیا تھا۔ تاہم اسے بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ کرن سنگھ نے زور دیا کہ پاکستان ممبئی حملہ آوروں کا انصاف کے کٹہرے تک پہنچانے کیلئے مزید اقدامات کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.