1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:38
پاکستان میں ملاعمر کیخلاف کارروائی، تمام آپشن کھلے ہیں
اے آر وائی - مزار شریف : پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کیلئے پارلیمنٹ کی مشترکہ قرارداد کے اگلے ہی روزامریکی سینیٹر جان کیری نےکہا ہےکہ پاکستان میں ملاعمر کیخلاف کارروائی کیلئے تمام آپشن کھلے ہیں۔
افغانستان کے شہر مزار شریف میں میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہےتاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو نتیجہ خیز بنایا جاسکے ۔
صحافیوں کے ان سوالات پر کہ اسامہ بن لادن کئی برسوں تک پاکستان میں چھپا رہا سینیٹر جان کیری کا کہنا تھا کہ وہ تعلقات کو بگاڑنےنہیں بلکہ مزید بہتر بنانے آئے ہیں اور یہ دیکھنا ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید کیا کچھ کیاجاسکتا ہے۔