1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:38
پاکستان کی اقتصادی امداد جاری رکھی جائے،امریکی اخبار
اے آر وائی - نیویارک : امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنے اداریے میں اوباما انتظامیہ کو مشورہ دیا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی امداد جاری رکھی جائے، مسلسل امداد ہی پاکستان کا سیاسی کلچر تبدیل کرسکتی ہے۔
نیویارک ٹائمز نے اپنے اداریے میں اس بات کا اعتراف کیا کہ پاکستان کے تعاون کے باعث ہی امریکی فوج ایبٹ آباد میں القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے میں کامیاب ہوئی تاہم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اہم اتحادی اسلام آباد کو یہ بات باور کرائی جائے کہ وہ دہری پالیسی نہ اپنائے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ صرف امریکا کے مفاد میں نہیں پاکستان کی بقا کیلئے بھی اہم ہے۔
اخبار نے لکھاہے کہ متعدد شدت پسند اور دہشت گرد اب بھی پاکستان میں چھپے ہوئے ہیں۔ جبکہ پاکستانی رہنما ڈرون حملوں کو کوس رہے ہیں۔ افغانستان سے انخلا کیلئے پاکستان کا تعاون لازمی ہے۔