1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:39
امریکا میں 6 پاکستانی گرفتار ، طالبان کی مدد کا الزام
اے آر وائی - واشنگٹن : امریکی ایف بی آئی اےنے طالبان کی مدد کرنے کے الزام میں چھ پاکستانیوں کو حراست میں لینے کے بعد ان پر فردجرم عائد کردی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق علی رحمان عرف فیصل علی ،رحمان ،عالم زیب اور امینہ بی بی ، عرفان خان ، اظہار خان پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے ۔ عرفان خان کو لاس اینجلس سے گرفتار کیا گیا ،حافظ شیر کو ساؤتھ فلوریڈا سے حراست میں لیا گیا۔
میامی کے رہائشی حافظ شیر علی پر بھی فرد جرم عائد کردی گئی ہے ۔ امریکی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ افراد طالبان کی مدد کرتے رہےہیں تاہم اس مدد کی نوعیت اور دیگر تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا ۔