1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:39
آئی ایس آئی نے سی آئی اے سے اہم معلومات کا تبادلہ روک دیا
اے آر وائی - لندن : برطانوی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ ایبٹ آباد آپریشن کے بعد آئی ایس آئی نے سی آئی اے کے ساتھ اہم معلومات کا تبادلہ روک دیا ہے ۔ برطانوی اخبار کے مطابق آئی ایس آئی نے سی آئی اے کے ساتھ تعلقات منقطع کرلیے ہیں جبکہ پاکستانی سرزمین پر موجود انتہا پسندوں کے خلاف حساس آپریشنل معلومات دینا روک دی ہیں۔
اخبار کے مطابق وکی لیکس کی حالیہ دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ گوانتاناموبے میں موجود قیدیوں سے حاصل معلومات سے پتہ چلا ہے کہ اسامہ کا پاکستان میں مضبوط نیٹ ورک موجود ہے۔ اس کے علاوہ آئی ایس آئی کے اہلکاروں نے مبینہ طور پر کوئٹہ میں ایک ملا ئشیا کمانڈر کے ہمراہ طالبان رہنما ملا عمر سے ملاقات کی تھی۔ دستاویزات کے مطابق محمد احمد ربانی نامی شخص نے گوانتانامو میں تفتیش کاروں کو بتایا کہ القاعدہ کی کراچی میں متعدد پناہ گاہیں ہیں۔