1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:39
پاکستان اسامہ کی اہلیہ کو رہا کرے، برادر نسبتی اسامہ
اے آر وائی - صنعا : اسامہ بن لادن کے برادر نسبتی زکریہ السدا نے مطالبہ کیاہے کہ القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کی اہلیہ امل السدا کو رہا کیا جائے، ان کا کہناہے کہ القاعدہ ختم ہوگئی اب عرب ممالک کا مستقبل جمہوریت میں ہے۔
یمن کے دارالحکومت صنعا میں برطانوی اخبار ٹیلیگراف کو دئیے گئے انٹرویو میں زکریہ السدا کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن جاں بحق ہوگئے۔ القاعدہ ختم ہوگئی۔ اب ان کی بہن اور اسامہ بن لادن کی یمنی بیوی امل السدا کو اسلام آباد کے قریب فوجی اسپتال میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔