تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:39

بلیک واٹر تیسرے نام سے منظر عام پر،یواے ای میں یونٹ قائم

اے آر وائی - نیویارک : امریکی اخبار کے مطابق بدنام زمانہ امریکی سیکیورٹی کمپنی بلیک واٹر۔۔۔ریفلیکس ریسپانسز ۔ ۔کے تیسرے نام سے منظر عام پر آگئی ہے،بلیک واٹر ،متحدہ عرب امارات کو اندرونی اور بیرونی خطرات سے محفوظ رکھے گی۔



نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکا میں مقدمات قائم ہونے کے بعد بدنام زمانہ بلیک واٹر کے مالک ایرک پرنس متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں۔ جہاں پر انہوں نے زید سٹی کے صحرا میں کولمبین ریکروٹس پر مشتمل آٹھ سو کمانڈوز کا ایک یونٹ قائم کیاہے اور ان کی تربیت کی جارہی ہے۔



امریکی اخبار کے مطابق ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سابقہ بلیک واٹر اور موجودہ ریفلیکس ریسپانسز کے مالک ایرک پرنس کا حکم ہے کہ کسی بھی مسلمان کو بھرتی نہ کیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ مسلمان ،مسلمان کو کبھی بھی قتل نہیں کریگا۔ امریکی اخبار کے مطابق متحدہ عرب امارات نے امریکا کی آشیر باد سے یہ کمپنی قائم ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.